چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی 92 سالہ خاتون لی اس عمر میں بھی ورزش کی دیوانی ہے۔

انھوں نے ثابت کیا ہے کہ جب معاملہ فٹنس کا ہو تو پھر عمر صرف نمبر تک محدود ہے۔ ان کی غیرمعمولی روزانہ کی ورزش، جس میں وہ 200 پُش اپس اور 100 سِٹ اپس کرتی ہیں، نے نہ صرف سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو متاثر بھی کیا ہے۔

معروف عالمی ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لی کا کہنا ہے ”شاید میرے پُش اپس کا انداز پرفیکٹ نہ ہو، لیکن میں 200 سے کم نہیں کرتی۔“

لی کی رہائش ہونان کی جیانگوا یاؤ خود مختار کاؤنٹی میں ہے جہاں پر مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود ہیں، جس کا حل انھوں نے یہ نکالا کہ اپنا ورک آؤٹ ماحول ان ڈور بنا لیا ہے۔ جس میں وہ اپنے بیڈ پر سٹس اپ اور وہیں زمین پر پش اپس کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اپنی کور اسٹرینتھ اور کو آرڈینیشن بڑھانے کے لیے ہولا ہوپ کا استعمال کرتی ہیں۔

لی کا طریقہ ورزش یہیں تک محدود نہیں بلکہ اس سے بالاتر ہے۔ وہ اس سخت ورزش کے بعد ٹانگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے رات کو گرم پانی میں پاؤں ڈالتی ہیں ان کے مطابق ایسا کرنے سے انھیں کافی فائدہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ اس قدر ڈسپلن انداز زندگی اپنانے کی وجہ سے انھوں نے نوٹس کیا کہ انکے بال جو مکمل سفید ہوچکے تھے اب دوبارہ قدرتی کالے ہوگئے ہیں۔

ان کا طرزِ زندگی اور ورزش کا معمول ایسے افراد کے لیے مشعل راہ ہے جو عمر کو اپنی کمزوری سمجھتے ہیں۔

لی کا کہنا ہے کہ مسلسل مشق، مثبت سوچ اور نظم و ضبط انسان کو کسی بھی عمر میں متحرک اور توانا رکھ سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters