گرمیوں کا موسم وہ وقت ہوتا ہے جب مچھر اورکیڑے اکثر ہمارے گھروں میں داخل ہو چکر لگانے لگتے ہیں اور بے سکونی کا باعث بن جاتے ہیں ، بس تھوڑی سی دعوت ملنے کی دیر ہےاور پھر ایک بار اندرآجانے کے بعد یہ چھوٹے مزاحمتی دشمن آپ کو پریشان کرتے ہیں۔

یہ چھوٹی، تیز اور چالاک مخلوقیں نہ صرف ہمیں تنگ کرتی ہیں بلکہ ہمارے کھانے کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان سے نجات پانے کا حل اتنا مشکل نہیں؟ کوئی کیمیائی مصنوعات کی ضرورت نہیں، بس کچھ گھریلوعلاج ایسے ہیں جو فوری اثر کرتے ہیں۔

ان خوشبووں کو فوراً اپنے گھر سے ہٹائیں یہ سانپوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں

اگر آپ نے کبھی مچھروں کو مارنے کی کوشش کی ہو تو آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنے تیز اور چالاک ہوتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ قدرتی خوشبوئیں انہیں دور رکھ سکتی ہیں اور آپ کو گھر میں سکون دے سکتی ہیں۔

کیسے خوشبو کے تیل مچھروں کو دور رکھتے ہیں؟

مچھروں کو جلدی اور آسانی سے بھگانے کا ایک بہترین طریقہ خوشبو کے تیل ہیں۔ کچھ مخصوص خوشبوئیں، جیسے لیونڈر، یوریکلیپٹس اور کڑی پتہ مچھروں کو بالکل پسند نہیں آتیں۔ یہ تیل ان کی سونگھنے کی صلاحیت کو بہت متاثر کرتے ہیں اور انہیں آپ کے گھر سے دور کر دیتے ہیں۔

کیا آپ بھی کھٹملوں کے کاٹنے کا شکار ہوچکے ہیں؟ جانیے ان سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ

آپ چند قطرے ایک کپڑے یا روئی کے گولے پر ڈال کر پورے کمرے میں ان خوشبوؤں کا اثر پھیلا سکتے ہیں اور اگر آپ زیادہ جگہ پر اثر ڈالنا چاہتے ہیں تو ان تیلوں کو پانی میں ملا کر سپرے بوتل میں ڈال کر کھڑکیاں، دروازے یا وہ جگہیں جہاں مچھر جمع ہوتے ہیں، ان پر چھڑکاؤ کر سکتے ہیں۔

پودے اور گھر کے بنے ہوئے جالوں سے مچھروں کو بھگائیں

پودے نہ صرف آپ کے کمرے کو خوشبودار بناتے ہیں بلکہ کچھ پودے مچھروں کو بھگانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ تلسی، ٹماٹر کے پودے مچھروں کو ان کی خوشبو سے دور رکھتے ہیں۔ آپ اپنی بالکنی یا کھڑکی کے قریب ان پودوں کو رکھ کر مچھروں کو اندر آنے سے روک سکتے ہیں۔

ایک اور مفید ٹپ یہ ہے کہ گھر میں مچھروں کو پھانسنے کے لیے آپ خود سے جال بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اخبار کے ٹکڑے جوڑ کر ان پر شہد لگا کر انہیں جگہ جگہ لٹکا دیں۔ مچھر ان کی مٹھاس کی طرف راغب ہو کر شہد پر چمٹ جائیں گے اور پھنس جائیں گے۔

مچھروں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی عادات

کبھی کبھار بہترین دفاع یہ ہوتا ہے کہ آپ پہلے ہی کسی حملے کی تیاری کر لیں۔ مچھروں کو آپ کے گھر میں داخل ہونے سے روک لیں تو آپ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔

کچھ سادہ روزمرہ کی عادات مچھروں کو دوررکھنے میں مدد کر سکتی ہیں

پھلوں اور کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ مچھر خاص طور پر پکے ہوئے پھلوں کی خوشبو پسند کرتے ہیں۔

پھل خریدنے کے بعد فوراً دھو لیں تاکہ ان پر کسی قسم کی خوشبونہ رہ جائے۔

کچرا باقاعدگی سے نکالیں اور کبھی بھی کچرے کے ڈبے کو کھڑکیوں یا دروازوں کے قریب نہ رکھیں۔

کمرے میں ہوا چلانے کے لیے کھڑکیاں کھولیں۔ مچھر تیز ہوا پسند نہیں کرتے۔

ایک سادہ لیکن مؤثر حل یہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں مچھر دانیاں لگا لیں۔ یہ ایک سستا اور آسان طریقہ ہے جس سے مچھر آپ کے گھر میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کھڑکیوں اور دروازوں پر جال بھی لگا سکتے ہیں تاکہ ہوا کا گزر بھی ہواور مچھروں کی آمد بھی رک جائے۔

یاد رکھیں، اگرچہ مچھر براہ راست خطرہ نہیں بنتے، لیکن یہ جراثیم پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ غلیظ چیزوں اوررہائشی علاقوں کے درمیان آتے ہیں، جس سے بیکٹیریا پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters