پاکستان شوبز انڈسٹڑی کی مشہور اور مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات ان دنوں 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آئی ہیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کردار ”ڈائن“ میں بہت مقبول ہو رہا ہے اورمداح اس کردار میں ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔
تاہم، اس ڈرامہ میں ”زکیہ“ کا کردار ادا کرنے والی افشین حیات کا کردار بھی پسند کیا جارہا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ افشین حیات اور مہوش حیات کا حقیقی زندگی میں آپس میں کیا رشتہ ہے؟
سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا
یہ دلچسپ راز بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ افشین حیات دراصل مہوش حیات کی چھوٹی بہن ہیں اورانہیں شوبزمیں متعارف کرنے کا سہرا بھی ان کی بڑی بہن مہوش حیات کے سر ہے۔ دونوں بہنوں کا تعلق صرف خاندان ہی سے نہیں، بلکہ شوبز کی دنیا سے بھی گہرا ہے۔
افشین حیات نے 2022 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بڑی بہن مہوش حیات کی رہنمائی میں ٹیلی فلم ”اجازت“ میں ڈیبیو کیا تھا۔ مہوش نے اپنی بہن کو انڈسٹری میں متعارف کروا کر ان کی شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔
شائستہ جبین نے شادی کیوں نہیں کی؟ جانئے اصل وجہ
یہ دونوں بہنیں اپنے کام میں ایک دوسرے کی معاونت کرتی ہیں اور شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کی رہنمائی کرتی رہی ہیں۔
جہاں مہوش حیات ڈرامہ ”ڈائن“ میں اپنے کردار سے لوگوں کے دل جیت رہی ہیں، وہیں ان کی بہن افشین بھی اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہی کامیاب ثابت ہو رہی ہیں۔