آپ نے آلو اٹھایا، پکانے کے لیے تیار تھیں، لیکن اچانک… کیا ہے یہ؟ آلو میں چھوٹی سفید یا سبز کونپل نکل رہی ہیں؟ اب آپ سوچ رہی ہیں کیا یہ کھانے کے قابل ہے؟ کیا یہ مجھے بیمار کر سکتا ہے؟ یا بس اسے پھینک دینا چاہیے؟

فکر نہ کریں، آپ اکیلی نہیں ہیں جو اس مسئلے کا شکار ہیں۔ آلو اس وقت کونپل نکالتے ہیں جب وہ کچھ وقت کے لیے پڑے رہتے ہیں اور یہ ایک عام کچن مسئلہ ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ پھوٹنے والے آلو ہمیشہ نقصان دہ نہیں ہوتے، لیکن پکانے سے پہلے چند چیزیں چیک کرنا ضروری ہے۔

آم کا روزانہ استعمال دل کی صحت کیلئے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف

کچھ پھوٹنے والے آلو بغیر کسی خطرے کے کھانے کے قابل ہوتے ہیں، لیکن کچھ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تو فرق کیسے پہچانا جائے؟ اگلی بار جب آپ اپنے آلو میں یہ کونپلیں دیکھیں، تو آپ کو کیا کرنا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

آلو پر چھوٹے پودے نکلنے کے عمل کے دوران، آلو میں زہریلے گلائکوالکلائیڈز کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو اسے مضر بناتے ہیں۔ یہ گلائکوالکلائیڈز آلو کے پودے کو پھپھوندی اور کیڑوں سے بچانے کے لیے پیدا ہوتے ہیں اور زیادہ وقت تک ذخیرہ کرنے سے ان کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آلو نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ جانوروں کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں سیب کی سطح پر چھوٹے چھوٹے نقطے کیوں ہوتے ہیں؟

ماہرین اس حوالے سے سخت خبردار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ایسے اُگے ہوئے آلو میں موجود گلائکوالکلائیڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، یہ آلو کو کڑوا بنا دیتے ہیں اور انہیں کھانے سے قے ہو سکتی ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ ان آلوؤں کو بالکل نہیں کھانا چاہیے، چاہے وہ سبز ہوں یا ان پر پودے نکل چکے ہوں۔

چائے اور پلاؤ کے علاوہ ’لونگ‘ کا اہم کردار، لائےآپ کے کھانوں میں مزیدار تبدیلی

لیکن فکر نہ کریں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو آلو کو فوراً پھینک دینا چاہیے۔ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ آلو کتنی مقدار میں سپروٹ ہوا ہے اور وہ اب بھی کتنے تازہ نظر آتے ہیں۔

کیا سپروٹ شدہ یا پھوٹنے والے آلو کھانا محفوظ ہے؟

جی ہاں، اگر

سپروٹس چھوٹے ہوں (آدھے انچ سے کم)۔

آلو سخت ہو اور اس میں سبز دھبے نہ ہوں۔

پکانے سے پہلے آپ سپروٹس اور سبز حصے کاٹ دیں۔

نہیں، اگر

آلو نرم، جھری دار یا سکڑ چکا ہو۔

اس میں کڑوا ذائقہ ہو، کیونکہ یہ سولانین کی زیادہ مقدار کی علامت ہے۔

لمبے اور زیادہ ہوں، تو اس کا مطلب ہے کہ زہریلے مادے پھیل چکے ہیں۔

پھوٹنے کے عمل کو روکنے کے طریقے

آلو کو ٹھنڈی، تاریک اور خشک جگہ پر رکھیں، لیکن فرج میں نہ رکھیں۔

انہیں پیاز سے دور رکھیں کیونکہ پیاز گیسز پیدا کرتے ہیں جو سپروٹنگ کو تیز کرتے ہیں۔

پرانے آلو پہلے استعمال کریں تاکہ ضیاع سے بچا جا سکے۔

اس طرح آپ سپروٹ ہونے والے آلو کو محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اگر سپروٹس بہت چھوٹے ہوں اورآلوابھی بھی سخت ہو، تو صرف سپروٹس کو کاٹ کر اسے پکائیں اور استعمال کریں۔

لیکن اگر آلو جھریوں والے یا سبز ہو چکے ہوں، تو بہتر ہے کہ انہیں ضائع کر دیں کیونکہ اس سے آپ کو پیٹ میں درد یا دیگر مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

احتیاط ہی صحت کا ضامن ہے اور کبھی کبھی تھوڑی سی احتیاط آپ کوخراب آلو سے بچا کر مزید نقصان سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ آلو کی حالت چیک کریں اور جب شک ہو تو اسے پھینک دینا بہتر ہے۔

More

Comments
1000 characters