ہم سب کی زندگی کا ایک اہم حصہ نیند ہے، اور یہ بات بھی مشہور ہے کہ اچھی نیند جسم اور دماغ دونوں کے لیے ضروری ہے۔ ہم میں سے اکثر افراد مختلف طریقوں کو آزما چکے ہیں تاکہ نیند کی کیفیت کو بہتر بنایا جا سکے، جیسے کہ نیند کے لیے مخصوص ماحول بنانا، موبائل کا استعمال کم کرنا، یا آرام دہ بستر پر سونا۔

ایک نیا اور انوکھاطریقہ جسے کچھ ماہرین نے تجویز کیا ہے وہ ہے رات کو ایک پاؤں کمبل سے باہر نکالنا ۔ لیکن کیا یہ واقعی کارگر ہے؟ آئیے اس بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

10 سال تک ایک ہی تھرماس کا مسلسل استعمال کرنے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

جسم کا درجہ حرارت اور نیند

نیند کے دوران جسم کا درجہ حرارت کیسے کام کرتا ہے؟ جب ہم سوتے ہیں تو جسم کی حرارت میں کمی آتی ہے اور یہ کمی نیند کے گہرے مراحل میں منتقل ہونے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

ہماری نیند کا معیار اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارا جسم کس قدر ٹھنڈا ہوتا ہے۔ دراصل، نیند کے دوران جسم کے درجہ حرارت کا تھوڑا سا کم ہونا نیند کی گہرائی اور معیار میں بہتری لاتا ہے۔

اسکرینز کی لت نوجوانوں میں خودکشی کے خطرے کو دوگنا کر سکتی ہے، تحقیق

یہ سادہ سی حقیقت جسم کے قدرتی عمل ”تھرمو ریگولیشن“ سے جڑی ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ جسم اپنے درجہ حرارت کو قدرتی طور پر مستحکم رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب جسم کا درجہ حرارت مناسب حد تک کم ہوتا ہے، تو یہ نیند کے گہرے مراحل میں داخل ہونے کا اشارہ بھی ہوتا ہے۔

پاؤں کمبل سے باہر نکالنا: سائنسی وجوہات

ڈاکٹر شیطل گوئل، جو وک ہارٹ اسپتال ممبئی سینٹرل کے ایک معروف نیورولوجسٹ ہیں، اس بارے میں وضاحت پیش کرتے ہیں کہ پاؤں میں موجود خون کی نالیاں جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

92 سالہ چینی خاتون سخت ورزش کرنے کی دیوانی

ان کے مطابق پاؤں کے تلووں میں بہت سی خون کی نالیاں اور کم بال ہوتے ہیں، جو حرارت کے تبادلے کے لیے بہترین زون ہیں۔ جب آپ ایک پاؤں کمبل سے باہر نکال دیتے ہیں، تو جسم کی اضافی حرارت ان نالیوں کے ذریعے باہر نکلتی ہے، جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر نیند کی علامت بن جاتا ہے اور دماغ کو نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔

میلاٹونن اور نیند کا عمل

جب جسم ٹھنڈا ہوتا ہے، تو دماغ میلاٹونن نامی ہارمون پیدا کرتا ہے۔ یہ ہارمون نیند کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے اور ہمیں سونے میں مدد دیتا ہے۔ پاؤں باہر نکالنے کے عمل سے جب جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، تو میلاٹونن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے نیند آنا آسان ہوتا ہے۔

آپ کے فون کا سیلفی کیمرہ ’ڈپریشن‘ کے بارے میں بتا سکتا ہے، لیکن کیسے؟ جانئے

ڈاکٹر ریڈی کے مطابق، نیند کے شعبے میں کی جانے والی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جلد کی معمولی ٹھنڈک بھی نیند کی کیفیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاؤں کمبل سے باہر نکالنے سے نیند جلد آتی ہے اور گہری نیند میں بھی مدد ملتی ہے۔

کس کے لیے یہ طریقہ فائدے مند ہو سکتا ہے؟

یہ طریقہ خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے جو رات کو زیادہ پسینے میں بھیگتے ہیں یا جنہیں زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، جو لوگ نیند کی کمی یا بے خوابی کا شکار ہیں، ان کے لیے بھی یہ ایک قدرتی اور غیر مداخلتی طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ریڈی کے مطابق، یہ طریقہ نیند کی کوالٹی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، اور یہ کسی دوا کے استعمال کے بغیر نیند میں بہتری لا سکتا ہے۔

یہ طریقہ کسی دوا یا پیچیدہ ٹریٹمنٹ کا محتاج نہیں ہے۔ آپ بس سادہ طریقے سے ایک پاؤں کمبل سے باہر نکال کر اپنے جسم کو ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔

یہ عمل قدرتی طور پر جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس سے نیند کی کیفیت میں بہتری آتی ہے۔ یہ طریقہ نہ صرف سستا ہے بلکہ آسان بھی ہے۔

ویسے تو نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی طریقے ہیں، لیکن ایک پاؤں کمبل سے باہر نکالنا ایک ایسا سادہ اور سائنسی طریقہ ہے جو آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس طریقے کے ذریعے آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، میلاٹونن کی پیداوار بڑھتی ہے، اور نیند جلد آتی ہے۔

یاد رکھیں، اگرچہ یہ طریقہ قدرتی ہے، تاہم ہمیشہ اپنی نیند کے مسائل کے لیے کسی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ نے اس طریقے کو آزمانا ہے، تو آپ کو کوئی مضر اثرات نہیں ہوں گے، اور یہ ایک قدرتی اور آرام دہ طریقہ ہو سکتا ہے آپ کی نیند کو بہتر بنانے کے لیے۔

More

Comments
1000 characters