بالی وڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار، امیتابھ بچن، جو کہ 2000 سے ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے میزبان کے طور پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں، ایک بار پھر اس مقبول کوئز شو کے 17ویں سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔

اس شو میں جہاں ان کی میزبانی نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، وہاں اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان بن چکے ہیں۔

موت کے 3 سال بعد ’سدھو موسے والا‘ کے ولڈ ٹور کا اعلان، مداح چکرا گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن کے بی سی کے 17ویں سیزن کے لیے فی ایپیسوڈ 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہر ہفتے وہ 25 کروڑ روپے تک کمائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، وہ سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی شو کے میزبان بن چکے ہیں۔

اگرچہ سلمان خان کو ”بگ باس“ کے شو کے لیے 12 کروڑ روپے فی ایپیسوڈ ملتے ہیں، مگر وہ صرف ہفتے میں دو دن شو کی شوٹنگ کرتے ہیں، جبکہ امیتابھ بچن کی ہفتہ وار کمائی 25 کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔

راجیش کھنہ نے رضا مراد کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

سونی ٹی وی نے 4 اپریل کو اپنے پرومو ویڈیو کے ذریعے کے بی سی 17 کے سیزن کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔ اس ویڈیو میں امیتابھ بچن نے شو کی واپسی کا اشارہ دیا تھا۔

چند ماہ پہلے میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ امیتابھ بچن ذاتی وجوہات کی وجہ سے کے بی سی چھوڑ رہے ہیں اور سلمان خان سیزن 17 کے میزبان ہوں گے۔ تاہم، یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں اور امیتابھ بچن نے اس سیزن کے لیے واپس آ کر ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

اس سال ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کا 17واں سیزن 11 اگست 2025 کو نشر ہوگا، اور اس کا آغاز ایک نئی اور دلچسپ شان کے ساتھ ہو گا، جس میں امیتابھ بچن کی میزبانی اور زیادہ جاندار ہوگی۔

More

Comments
1000 characters