پنجابی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ خوشبو خان نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اداکارہ نے سینئر صحافی اور یوٹیوبر امبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی طلاق سے متعلق خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟
اپنی طلاق کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر خوشبو خان نے واضح الفاظ میں کہا، میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہوں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں تاکہ انہیں سبق ملے۔ یہ جو نئے یوٹیوبرز بنے ہیں، انہیں صحافت کا مطلب ہی نہیں پتا۔ ایسے لوگ صرف وائرل ہونے کے لیے غلط خبریں بناتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے بارے میں طلاق کی افواہیں پھیلائیں جو بالکل درست نہیں۔
ساحر لودھی نے اپنی اہلیہ کو شوبز سے کیوں دور رکھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ، ’میں نے کبھی ارباز خان کے خلاف بات نہیں کی اور نہ کبھی کروں گی۔ آپ ارباز خان سے بھی پوچھ لیں، میں آج بھی ان کی بیوی ہوں اور انہوں نے کبھی مجھے طلاق نہیں دی اور جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، کیونکہ ایسی جھوٹی خبریں کئی لوگوں کے گھر تباہ کردیتی ہیں یا کرسکتی ہیں۔‘
اداکارہ کے اس بیان نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ماضی میں خوشبو خان نے خود ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ارباز خان انہیں چھوڑ چکے ہیں اور وہ گزشتہ پانچ برسوں سے ان سے نہیں ملی ہیں۔
اس وقت انہوں نے کہا تھا، ’اگر میں شادی شدہ عورت ہوتی تو ایک بہترین بیوی ہوتی۔‘
اب خوشبو خان کا مؤقف مکمل طور پر بدل گیا ہے اور انہوں نے اپنے سابقہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ ابھی بھی ارباز خان کی بیوی ہیں۔
























