سال 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات میدان میں نظر آئیں، وہیں فحش فلموں کی سابق اداکارہ اور موجودہ سوشل میڈیا پرسنیلٹی میا خلیفہ کی موجودگی نے بھی مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی۔
تینتیس سالہ میا خلیفہ، جن کا اصل نام سارہ جو چامون ہے، اپنے پورے بالغ عمری کے دوران کھیل کی زبردست مداح رہی ہیں۔
اس ورلڈ کپ میں بھی وہ باقاعدگی سے اسپین کی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں، اور جب اتوار کو فائنل میچ میں اسپین نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تو میا خلیفہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
اسپین کی اس فتح سے میا خلیفہ کو ایک بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے 10 لاکھ ڈالر کے اس جوئے ثبوت شیئر کیے جو انہوں نے اسپین کی کامیابی پر لگائے تھے۔
فائنل میں اسپین کی جیت کے بعد انہیں 16 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا زبردست منافع حاصل ہوا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تصاویر کے ساتھ جیتی گئی شرط کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”یقین رکھا اور بڑی جیت حاصل کی، مجھے اپنے اپنائے ہوئے ملک اسپین پر بہت فخر ہے اگرچہ مجھ میں ہسپانوی خون کا ایک قطرہ بھی نہیں ہے“۔
پورے ورلڈ کپ کے دوران میا خلیفہ کی موجودگی مختلف میچوں میں دیکھی گئی، اور جب وہ پیراگوئے کے خلاف امریکا کے پہلے میچ میں نظر آئیں تو اس وقت بھی لوگوں نے ان کی آمد پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔
فائنل کا میچ ان کے لیے ہر لحاظ سے بہترین ثابت ہوا کیونکہ وہ ایک طرف اسپین کی حمایت کر رہی تھیں تو دوسری طرف ارجنٹائن کی مخالفت کر رہی تھیں۔

فائنل کے دوران انہوں نے بارسلونا کے مشہور کھلاڑی لامین یامال کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی اور اب وہ اسپین کی اس تاریخی کامیابی پر بھاری رقم کے ساتھ جشن منا رہی ہیں۔
























