بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی انوشکا شرما کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں کی جوڑی آج دنیا بھر میں محبت اور کامیابی کی ایک بہترین مثال سمجھی جاتی ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انوشکا سے پہلے ویرات کوہلی کے دل میں بولی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ کے لیے پسندیدگی موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی پسند کے راز سے پردہ اٹھایا تھا کہ ان کی بچپن کی پہلی محبت یا پہلا کرش کوئی اور نہیں بلکہ 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔

ویرات کوہلی 1988 میں پیدا ہوئے۔ جب ویرات کوہلی چھوٹے تھے تو کرشمہ کپور بولی ووڈ کا ایک بہت بڑا نام بن چکی تھیں۔ کرشمہ نے 1990 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی خاصی مقبول تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ویرات نےخود اعتراف کیا تھا کہ وہ کرشمہ کپور کی فلم ’جڑواں‘ دیکھنے کے بعد اس قدر متاثر ہوئے تھے کہ کرشمہ کپور سے دل ہار بیٹھے اور ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ اسی پسندیدگی کو بعد میں ان کا بچپن کا کرش قرار دیا گیا۔

ویرات کوہلی جب ایک نوجوان لڑکے کی حیثیت سے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہے تھے، تب کرشمہ کپور بولی ووڈ کی سپر اسٹار بن چکی تھیں۔

اگرچہ یہ محض بچپن کا ایک جذباتی لگاؤ تھا اور دونوں کا کبھی کوئی ذاتی یا حقیقی رشتہ نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے ایک دوسرے کو کبھی ڈیٹ کیا، لیکن یہ دلچسپ قصہ مداحوں میں ہمیشہ بحث کا موضوع رہا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ویرات کا نام کچھ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بھی جوڑا گیا، لیکن ان کی زندگی کا حقیقی محبت کا سفر بالآخر اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ہی شروع ہوا۔

ویرات اور انوشکا کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات کے بعد دوستی بڑھی اور پھر یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔ کئی برس ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے 2017 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کرلی۔

شادی کے بعد ویرات اور انوشکا بھارتی شوبز اور کھیل کی دنیا کے سب سے زیادہ زیرِ بحث جوڑوں میں شامل رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے نجی معاملات کو بڑی حد تک میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے، تاہم ان کی مشترکہ تصاویر اور ایک دوسرے کے لیے پیغامات مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرتے ہیں۔

دونوں کے ہاں بیٹی وامیکا اور بیٹے آکے کی پیدائش ہوئی۔ یوں ویرات کوہلی کا وہ بچپن کا کرش جس کا تعلق کرشمہ کپور سے تھا، وقت کے ساتھ صرف ایک پرانی یاد بن کر رہ گیا، جبکہ ان کی حقیقی محبت کی کہانی انوشکا شرما کے ساتھ آگے بڑھی۔

More

Comments
1000 characters