ہندوستانی اور مراٹھی سنیما کے معروف اور سینیئر اداکار نانا پاٹیکر گووا میں دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نانا پاٹیکر جمعرات آٹھ اکتوبر کی صبح گووا کے علاقے دونا پولا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر منی پال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام تر طبی کوششوں کے باوجود اداکار نے کوئی ردِعمل نہ دیا اور صبح پانچ بج کر بیس منٹ پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

منی پال اسپتال میں آنکولوجی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے خبر رساں ادارے ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر دے کر ان کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی۔

ڈاکٹر شیکھر سالکر نے کہا کہ 45 منٹ کی مسلسل طبی کوششوں کے باوجود انہیں بحال نہیں کیا جا سکا، اس معاملے کا میڈیکو لیگل کیس درج کر لیا گیا ہے اور مکمل وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔

ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق موت کی بڑی وجہ دل کا شدید دورہ بتائی گئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

واقعے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور فی الوقت کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا سازش کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا ہے۔

قانونی طریقہ کار کے تحت میڈیکو لیگل کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس حکام تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ہندی اور مراٹھی فلموں، تھیٹر اور ٹیلی ویژن پر اپنی شاندار اداکاری کے گہرے نقوش چھوڑے۔

وہ پرندہ، کرانتی ویر، اگنی ساکشی، اب تک چھپن، ویلکم اور نٹ سمراٹ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے۔

ان کی آخری فلم او رومیو رواں برس فروری 2026 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ پرائم ویڈیو کی فلم صوبیدار میں بھی نظر آئے۔

قومی ایوارڈ یافتہ اداکار کی ناگہانی موت پر ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters