”بوم بوم تل ابیب کو“ اس وقت سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے، اسرائیلی مخالفین نے ایک زبردست اور طنزیہ گانے کے ذریعے نہ صرف اسرائیل پر میزائل برسائے ہیں بلکہ ان مظالم کا بھی حساب چکتا کیا ہے جو غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے۔
20 جون 2025 کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا گانا ”Boom Boom Tel Aviv“ محض ایک موسیقی کا ٹریک نہیں، بلکہ ایک سیاسی طمانچہ ہے — وہ بھی دھماکے دار انداز میں۔ یہ گانا اسرائیلی سوشل میڈیا صارفین پر بھی کڑا طنز کرتا ہے، جنہوں نے غزہ پر بمباری کے دوران شہید بچوں اور عورتوں کا مذاق اڑایا تھا۔ اب وہی ”بوم بوم“ ان کے شہر پر گونج رہا ہے، اور گانے کے بولوں میں اسے ”مکافاتِ عمل“ کا نام دیا گیا ہے۔
گانے کی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی بارش تل ابیب کے ساحلوں، کلبوں، اور گلیوں پر ہو رہی ہے، اور پسِ منظر میں ایک زبردست اور پرکشش دھن کے ساتھ گانا بچل رہا ہے۔ اس گانے کو سوشل میڈیا پر ایران، لبنان، ترکی، پاکستان، اور دنیا بھر کے اسرائیل مخالف حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ہزاروں صارفین نے ویڈیو پر رقص، طنزیہ تبصرے اور مزاحیہ ترمیمات بنا کر اپ لوڈ کی ہیں۔
اگرچہ گانے کے مصنفین نے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن اس کا مواد خود بولتا ہے۔ اسے کسی سرکاری مہم سے منسلک نہیں کیا گیا، لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اسے انہی نوجوانوں نے تخلیق کیا ہے جو فلسطینی شہدا کے خون پر اسرائیلی جشن کو ایک عرصے سے دیکھتے آ رہے تھے۔
ایک صارف نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “جب غزہ پر بم برسے تو وہ ہنسے، اب اُن کے کلبوں پر میزائل گرتے ہیں تو موسیقی کیوں نہ ہو؟ بوم بوم تل ابیب۔’
گانے کی دھڑکتی بیس لائن، دھماکوں کی آوازوں میں مدغم ہوتی ہے، اور اس کی ویژولز میں تل ابیب کی وہ ”رنگینیاں“ دکھائی گئی ہیں جو آج کل سائرن، راکھ اور دھواں بن چکی ہیں۔
”بوم بوم تل ابیب“ ایک مزاحیہ ویڈیو کے لبادے میں سیاسی پیغام بن چکا ہے — یہ صرف اسرائیلی ثقافت کا مذاق نہیں، بلکہ ان تمام رویوں کا منہ توڑ جواب ہے جنہوں نے انسانی المیے کو ”میم“ بنا کر پیش کیا۔
یہ گانا اسرائیل کو یاد دلاتا ہے کہ مظالم کبھی بلا جواب نہیں رہتے، اور جو آگ کسی اور کے آنگن میں لگاتے ہو، ایک دن وہ تمہارے کلب کی چھت بھی جلا سکتی ہے۔
گانے کے بول کا مطلب کچھ اس طرح ہے
بوم بوم تل ابیب
یہ ہے تمہارے تمام ظلم کا صلہ
بوم بوم بوم بوم بوم
یہ تم نے خود اپنے اوپر مسلط کیا ہے، اب تمہارا لہو بہنے کا وقت ہے
بوم بوم بوم بوم بوم
یہ ہے تمہاری سزا تمہارے تمام شیطانی کاموں کی
تم مرے ہوئے بچوں کا مذاق اُڑا رہے تھے
مگر اب تم خود نشانے پر ہو
ایرانی میزائلوں نے تمہارا پورا آسمان روشن کر دیا ہے
اور تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ سب تم نے شروع نہیں کیا
پوری دنیا اب دیکھ رہی ہے
کہ تمہارے جھوٹ کیسے بے نقاب ہو چکے ہیں
اب تم وہی دہشت محسوس کر رہے ہو
جو فلسطینیوں نے سہی
کیسا لگتا ہے جب تمہارے عام شہریوں پر بم گرتے ہیں؟
تم یہ سب روک سکتے تھے
اگر تم چاہتے،
مگر انسانیت نے تم سے اچھے رویے کی کبھی امید ہی نہیں کی
بوم بوم بوم بوم
یہ ہے تمہارا انجام
تمہارے تمام گناہوں کا بدلہ
بوم بوم بوم بوم
یہ تمہاری اپنی لائی ہوئی تباہی ہے
اب تمہارا خون بہنے کا وقت آ چکا ہے
بوم بوم بوم بوم
یہ ہے تمہارے ظلموں کا حساب
بوم بوم بوم بوم
یہ تباہی تمہارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے
اب تمہارا خون بہے گا
بوم بوم بوم بوم
یہ ہے تمہاری سزا تمہارے تمام شیطانی اعمال کی
بوم بوم بوم بوم