ثمر جعفری پاکستان انٹرٹیینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ ہیں جواب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے ”مائی ری“ میں لیڈ رول میں ڈیبیو کرکے خود کو منوایا۔

وہ اب موسیقی کے شوق کو بھی پورا کر رہے ہیں اور اس وقت ہم انہیں پرورِش میں ولی کے کردار میں دیکھ رہے ہیں، جو پاکستان کے نوجوانوں کے مسائل پر مبنی ایک سپر ہٹ ڈرامہ سیریز ہے۔ “پرورِش “میں ابو الحسن کے ساتھ ان کی دوستی کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

عائشہ خان کی المناک موت کے بعد عوام اور سلیبریٹیز نے سوالات اٹھا دیے

ثمر جعفری نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ابو الحسن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

پہلی ملاقات کے بارے میں اپنے دلچسپ تجربات شیئر کرتے ہوئے ثمرجعفری نے کہا کہ ان کی اور ابو الحسن کی پہلی ملاقات زیادہ خوشگوارنہیں تھی۔

”ڈائن“ کی ”زکیہ“ مہوش حیات کی کون ہیں؟

ثمر جعفری نے کہا کہ وہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعےان سے ملے تھے۔ اس دن ابو الحسن کا مزاج خاصا بگڑا ہوا تھا۔ اس لیے انہوں نے بغیر کسی تکلف کے ثمر جعفری کو جھڑک دیا۔

ثمر جعفری کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے انکے ذہن میں ابوالحسن کا امیج بن گیا کہ وہ ایک کڑوی کسیلی طبیعت کے مالک ہیں۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

لیکن جب کچھ دنوں بعد ثمرجعفری اور ابو الحسن فہد مصطفیٰ کے دفتر میں دوبارہ ملےتو اس ملاقات کے دوران ابو الحسن کی شخصیت کا ایک بالکل مختلف پہلو سامنے آیا، جس نے ثمر کو اپنی رائے بدلنے پر مجبور کردیا۔

ثمرجعفری کا کہنا ہے کہ اس بار وہ ثمر کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات کر رہے تھے۔

ثمر نے حیرانی سے اس بات کا ذکر کیا کہ ابو الحسن کی شخصیت نرم، دوستانہ اور خوش مزاج تھی اور یہیں سے دنوں کے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور دونوں کی کیمسٹری ”پرورِش“ میں بخوبی دکھائی دے رہی ہے جہاں ان کی دوستی کی جھلک نظر آتی ہے۔

More

Comments
1000 characters