پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے اپنے ماضی کی بولڈ پرفارمنسز پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسے تمام کام کرنا چھوڑ دیے ہیں جو ان کے دینی عقائد اور اللہ کی مرضی کے خلاف تھے۔

حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ کچھ سالوں سے انہوں نے اپنے رب سے کچھ وعدے کیے ہیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں شامل ہیں جو اللہ کو سخت ناپسند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، میں نے وہ کام ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے ختم کر دیے ہیں۔ ماضی میں ان کی پرفارمنسز کو بعض حلقوں کی جانب سے نامناسب قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم اب انہوں نے اپنے اس ماضی سے آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ لیلیٰ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے فلموں میں اپنی بولڈ پرفارمنسز اور اداکاری کی وجہ سے خاصی شناخت حاصل کی۔

اپنے اس طویل فلمی سفر میں انہیں جہاں ایک طرف مقبولیت ملی، وہیں ان کے بعض کاموں کو ماضی میں نامناسب قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لیلیٰ کی یہ گفتگو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی بٹ گئی ہے اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کی باتوں کو سچائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے بار بار اپنی مشکلات کا ذکر کرنے پر اعتراض بھی اٹھایا ہے۔ ایک ناظرین کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں ہے کہ وہ مسلسل اپنی مشکلات سب کے سامنے بیان کر رہی ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ دوسرے لوگ بھی اسی طرح کی مشکلات سے گزر رہے ہوں۔

More

Comments
1000 characters