پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک کم عمر بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر مرحوم عمر شاہ کے مداح جذباتی ہوگئے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اسکول یونیفارم میں نظر آنے والا یہ بچہ شکل و صورت میں عمر شاہ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔

عمر شاہ، مشہور شاہ برادرز کا حصہ تھے۔ احمد شاہ اپنے وائرل ہونے والے جملے ’پیچھے تو دیکھو‘ کے بعد دنیا بھر میں مشہور ہوگئے تھے۔ اس کے بعد احمد شاہ صرف پانچ سال کی عمر میں سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر بن گئے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد احمد شاہ اور ان کے بھائیوں کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ خاص طور پرعمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور مختلف ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔

گذشتہ سال عمر شاہ کی اچانک وفات نے ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کو شدید صدمہ پہنچایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عمر کی طبیعت معمولی خرابی کے بعد اچانک بگڑ گئی اور وہ نیند کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ان کی کم عمرموت نے ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کر دیا تھا اور ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اب ایک اسکول کے طالب علم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عمر شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو یاد آگئے ہیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک اسکول کے بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس معصوم بچے کو اسکول کی یونیفارم میں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں۔

اس بچے کی شکل، نین نقش اور مسکراہٹ ہو بہو عمر شاہ سے ملتی ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد چاہنے والوں کی طرف سے جذباتی تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ ایک مداح نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بالکل عمر شاہ جیسا لگ رہا ہے ۔

ایک اور مداح نے لکھا، ’ماشاءاللہ، یہ تو بالکل اسی جیسا لگتا ہے۔‘ جبکہ ایک صارف نے جذباتی انداز میں کہا، ’ہمیں عمر شاہ بہت یاد آتے ہیں۔‘

More

Comments
1000 characters