پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سمیہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک معنی خیز پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پوسٹ کے بعد حسن علی کی نجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں اور ان کی بے وفائی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

سمیہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان خواتین پر تنقید کی گئی جو پیسوں کی خاطر شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ، ’ان خواتین پر لعنت ہے جو شادی شدہ اور بچوں کے باپ سے پیسوں کے لیے رشتہ بناتی ہیں یہ سوچ کر کہ ایک دن شاید یہ آدمی ان سے شادی کر لے گا۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے موبائل سے حسن علی کے ساتھ موجود تمام تصویریں بھی ہٹا دی ہیں، شروع میں انہوں نے اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا تھا لیکن بعد میں دوبارہ انہیں فالو کرلیا۔ اس کے بعد سمیہ خان نے اپنی شیئر کی گئی اسٹوریز بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر لوگ سمیہ خان کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ انہوں نے صرف ان عورتوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے جو شادی شدہ مردوں کے پیچھے جاتی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دھوکہ دینے میں ان کے شوہر بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، اس لیے انہیں دوسری عورت کو الزام دینے کے بجائے اپنے شوہر کو بھی قصوروار سمجھنا چاہیے۔

حسن علی پاکستان کے شاندار فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے کئی بڑے اعزاز حاصل کیے ہیں۔ وہ 2917 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے اور فائنل میں بھارت کے خلاف ان کی شاندار بولنگ آج بھی یاد رکھی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان سپر لیگ سمیت قومی ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا۔

حسن علی کی شادی سمیہ خان سے تقریباً پانچ سال پہلے ہوئی تھی اور ان کے تین پیارے بچے ہیں۔ حال ہی میں یہ سارا خاندان مری اور نتھیا گلی میں چھٹیاں گزار کر واپس آیا تھا، لیکن اب کرکٹر کی اہلیہ کی ایک پراسرار پوسٹ کی وجہ سے دونوں کے درمیان ان بن اور دھوکے کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔

More

Comments
1000 characters