ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

نکاح کی تصاویر میں اسرا عائشہ سفید اور سنہری رنگ کے عروسی لباس میں دکھائی دیں، جبکہ زیب خان نے بھی ان سے ملتے جلتے رنگوں کا انتخاب کیا۔

دونوں کی ہم رنگ لباس میں تصاویر کو سوشل میڈیا پر توجہ مل رہی ہے۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘‘ کے ساتھ کیا۔

ان کی تصاویراور شادی کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ کے دوران اسرا عائشہ اور زیب خان کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

شو میں اسرا عائشہ رنر اپ رہیں اور زیب خان کے ساتھ ان کی دوستی و بندھن کو مداحوں نے شوز کے دوران ہی بہت سراہا تھا۔ مداحوں کی جانب سے انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعض صارفین کے لیے یہ خبر غیر متوقع تھی، کیونکہ شو کے دوران ان کی قربت تو زیرِ بحث رہی، لیکن نکاح کے اعلان نے سب کو حیران کردیا۔

More

Comments
1000 characters