بولی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی سوتیلی والدہ اور اداکارہ کرینہ کپور کو ’سب سے کول سوتیلی ماں‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان رشتہ کتنا خوشگوار ہے۔

ابراہیم علی خان نے حال ہی میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بولی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ وہ اپنی بہن سارہ علی خان کے ساتھ مشہور شو ’کافی ود کرن‘ کے ایک ویڈیو سیگمنٹ میں نظر آئے، جہاں دونوں بہن بھائیوں نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ابراہیم نے کرینہ کپور کو ”اب تک کی سب سے کول سوتیلی ماں“ قرار دیا۔ ان کے اس بیان پر سیف علی خان نے کہا کہ خاندان کے درمیان اچھے تعلقات دونوں طرف سے کوشش سے قائم رہتے ہیں۔ ان کے مطابق کرینہ نے سارہ اور ابراہیم کے ساتھ ہمیشہ اچھا رویہ رکھاخوشگوار بنایا، جبکہ دونوں بچوں نے بھی محبت کا جواب محبت سے دیا۔

کرینہ کپور نے شو میں ابراہیم کے اپنے دونوں بیٹوں، تیمور اور جہانگیر علی خان، کے ساتھ تعلق کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیمور اور جہانگیر اپنے بڑے بھائی ابراہیم کو بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں، جبکہ ابراہیم بھی دونوں کے ساتھ بہت اچھے انداز میں پیش آتے ہیں۔

سیف علی خان نے بھی اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم کبھی کبھار گھر آکر اپنے چھوٹے بھائیوں کے کمرے میں جاتے ہیں اور ان سے مختلف باتیں کرتے ہیں۔ سیف کے مطابق ابراہیم کا جہانگیر کے ساتھ اپنا ایک الگ اور خوبصورت تعلق ہے، جسے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔

یار رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2007 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور 2012 میں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں، تیمور علی خان، جو 2016 میں پیدا ہوئے، اور جہانگیر علی خان، جن کی پیدائش 2021 میں ہوئی۔

کرینہ سے شادی سے قبل سیف علی خان کی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ سیف اور امریتا نے 2004 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

More

Comments
1000 characters