چین میں ایک حجام نے سر پر صرف ایک بال رکھنے والے گاہک کو بھی وہی توجہ اور سہولتیں فراہم کیں جو عام گاہکوں کو دی جاتی ہیں۔

چین میں ایک حجام کی پیشہ ورانہ مہارت اور گاہکوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کی دلچسپ مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لاؤ چیاؤ نامی حجام کی دکان پر ایک ایسا گاہک آیا جس کے سر پر صرف ایک بال تھا، تاہم حجام نے اسے نظر انداز کرنے کے بجائے مکمل سیلون ٹریٹمنٹ فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک شخص حجام کی دکان پر کرسی پر بیٹھا ہے، جب کہ حجام انتہائی سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ اس کے سر کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

حجام نے گاہک کے سر کو شیمپو سے دھویا، کنڈیشنر لگایا اور مکمل مالش بھی کی۔ یہ تمام سہولتیں اسے اسی طرح فراہم کی گئیں جیسے کسی عام گاہک کو دی جاتی ہیں۔

ویڈیو میں حجام کا پیشہ ورانہ انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس کے رویے کو سراہ رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حجام نے ثابت کیا کہ اچھی کسٹمر سروس کا تعلق گاہک کے بالوں یا ظاہری شکل سے نہیں بلکہ اسے دی جانے والی عزت اور توجہ سے ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters