پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں دسمبر میں شادی کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جن پر انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں ردعمل دے کر قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر یہ افواہیں کون پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کام کی مصروفیات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ گھر واپس آنے اور مناسب نیند لینے کا وقت بھی مشکل سے ملتا ہے۔

صبا قمر نے اپنی حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر واقعی ان کی شادی ہونے والی ہے تو انہیں بھی مدعو کیا جائے، کیونکہ انہیں تو ابھی تک اپنی ہی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے متعلق یہ قیاس آرائیاں ایک کانٹینٹ کریئیٹر کی ویڈیو کے بعد تیزی سے پھیلی تھیں، جس میں اداکارہ کی دسمبر میں شادی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی مستند تفصیل یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔

صبا قمر کا شمار پاکستان کی نمایاں اور ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیلی وژن کے علاوہ فلمی دنیا میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈراما سیریل ’باغی‘ میں قندیل بلوچ کا کردار ہو یا ’چیخ‘ اور ’فراڈ‘ میں ان کی اداکاری، وہ مختلف نوعیت کے کرداروں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنا چکی ہیں۔

فلم ’کملی‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی، جس پر انہیں 2023 میں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین فلم اداکارہ دیا گیا۔

More

Comments
1000 characters