لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے سرحد پار مداحوں کی جانب سے ان سے محبت کا ایک انوکھا اظہار سامنے آیا ہے۔ بھارت میں موجود ایک مداح نے اپنے رکشے پر ہانیہ عامر کی تصویر آویزاں کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈراموں اور سوشل میڈیا پر اپنی متحرک شخصیت کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بے حد مقبول سمجھی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی آٹو رکشہ ڈرائیور کو ہانیہ عامر سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رکشے کے پیچھے ان کی تصویر آویزاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی نمایاں ٹیلی وژن اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی اداکاری، اسکرین پر فطری انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے باعث بھی خاصی مقبول ہیں۔

حالیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ بعض صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ افراد نے اسے پاکستانی شوبز شخصیات کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک واضح مثال قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے اس موقع پر ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور تھا جب پاکستان کے بازاروں میں بھی شری دیوی، مادھوری دکشت اور ریکھا سمیت بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں کی تصاویر اور پوسٹرز لگے نظر آتے تھے۔

ایک صارف کے مطابق جس طرح بھارتی فلمی ستاروں کو پاکستان میں پسند کیا جاتا تھا، اسی طرح اب پاکستانی شوبز شخصیات بھی سرحد پار مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

شوبز پر گہری نظر رکھنے والے بعض ماہرین کے مطابق پاکستانی ڈراما ’میرے ہمسفر‘ میں اداکاری کے بعد ہانیہ عامر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

حالیہ وائرل ویڈیو پر بھی متعدد صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہانیہ عامر کی شخصیت اور دلکش انداز کے باعث بھارت میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

More

Comments
1000 characters