معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرکنول فاروق نے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک حیران کن واقعہ شیئر کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔
کنول فاروق حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔
گفتگو کے دوران کنول فاروق نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا نکاح طے پا چکا تھا اور تمام تیاریاں مکمل تھیں، مگر انہوں نے عین موقع پر گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کر لیا اور نکاح سے صرف ایک دن پہلے گھر سے چلی گئیں۔
ان کے اس انکشاف پر شو میں موجود افراد حیران رہ گئے۔
کنول کے مطابق ان کے گھر والے بھی اس بات سے آگاہ تھے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتیں، اسی لیے تقریب میں چند افراد کو بلایا گیا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں بھاگیں بلکہ یہ فیصلہ انہوں نے اکیلے کیا کیونکہ وہ اس وقت شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کو خوش ہوتا دیکھ کر انہیں شادی کی تیاریاں کرنے سے نہیں روکا اور جب والدین نے پیار سے شادی کرنے کے لیے کہا تو انہیں منع نہ کرسکیں۔
























