گرمیوں میں ایئر کولر آج بھی بہت سے گھروں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا سستا اور آسان ذریعہ ہے لیکن زیادہ نمی اور پانی کی وجہ سے اکثر اس کے نچلے حصے یا باڈی میں زنگ لگ جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ کولر کو خراب کر دیتا ہے۔ خاص طور پر کولر کی پانی والی ٹینکی اور دھاتی حصوں میں نمی کی وجہ سے زنگ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر اسے بروقت صاف نہ کیا جائے تو نہ صرف کولر کی شکل خراب ہوتی ہے بلکہ وقت کے ساتھ اس کے دھاتی حصے بھی کمزور ہو سکتے ہیں۔

اس مسئلے سے نمٹنے اور کولر کو چند منٹوں میں صاف کرنے کے لیے چند آسان طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔

کولر میں پانی بالکل نہ چھوڑیں

کولر میں زنگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ پانی اور نمی ہے۔ جب کولر کے دھاتی حصے زیادہ دیر تک گیلے رہتے ہیں تو ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں زنگ بننے لگتا ہے۔ اگر کولر کا پانی کئی دن تک تبدیل نہ کیا جائے یا بارش کے موسم میں کولر کو مسلسل گیلا رکھا جائے تو یہ مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

کولر کو زنگ سے بچانے کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ اسے طویل عرصے تک استعمال نہ کر رہے ہوں تو اس کے اندر پانی بالکل نہ چھوڑیں اور اسے اندر باہر سے بالکل خشک کر لیں۔ پانی نکالنے کے بعد کولر کو کسی کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں اور کچھ دیر کے لیے اس کے دروازے یا ڈھکن کھلے چھوڑ دیں تاکہ اندر موجود تمام نمی ختم ہو جائے کیونکہ نمی ہی زنگ لگنے کی اصل وجہ بنتی ہے۔

سینڈ پیپر سے زنگ آسانی سے ہٹائیں

اگر کولر کی ٹینکی یا کسی دھاتی حصے پر ہلکا زنگ لگ گیا ہے تو سب سے پہلے کولر کا پانی نکال کر متاثرہ جگہ کو اچھی طرح صاف اور خشک کریں۔ اس کے بعد سینڈ پیپر یا تار والے برش سے زنگ کی اوپری تہہ کو آہستہ آہستہ رگڑ کر ہٹایا جا سکتا ہے۔ زنگ صاف ہونے کے بعد اس جگہ کو دوبارہ کپڑے سے پونچھ کر مکمل طور پر خشک کرنا ضروری ہے۔

بازار میں یہ چیزیں با آسانی مل جاتی ہیں جنہیں خود لگایا جا سکتا ہے یا کسی کاریگر کی مدد سے لگوایا جا سکتا ہے، جس سے دھات کو مضبوطی ملتی ہے اور زنگ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اینٹی رسٹ پینٹ بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے

اگر زنگ زیادہ پھیل چکا ہو تو متاثرہ دھاتی حصے پر اینٹی رسٹ پرائمر یا میٹل پینٹ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ تہہ دھات کو نمی سے بچانے میں مدد دیتی ہے اور مستقبل میں زنگ لگنے کے امکانات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ ایسی پروٹیکٹو کوٹنگ بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے۔

کولر کی ٹینکی صاف رکھنا کیوں ضروری ہے؟

زنگ سے بچنے کے لیے کولر کی باقاعدگی سے صفائی بھی ضروری ہے۔ پانی کی ٹینکی میں مٹی، گندگی اور کائی جمع ہونے سے دھاتی حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے وقتاً فوقتاً ٹینکی خالی کرکے اسے صاف کرنا چاہیے اور پرانا پانی کئی دن تک جمع نہیں رہنے دینا چاہیے۔

استعمال نہ ہو تو کولر میں پانی نہ چھوڑیں

جب گرمی کا موسم ختم ہو جائے یا کولر کو کچھ عرصے کے لیے استعمال نہ کرنا ہو تو اسے پانی سے بھرا ہوا نہ چھوڑیں۔ پانی نکالنے کے بعد کولر کو کپڑے سے اچھی طرح خشک کریں اور کچھ دیر کھلا چھوڑ دیں تاکہ اندر موجود نمی بھی ختم ہو جائے۔

زیادہ زنگ لگ جائے تو خود مرمت نہ کریں

اگر زنگ بہت زیادہ پھیل گیا ہو، دھات گلنے لگی ہو یا کولر کے کسی اہم حصے کی مضبوطی متاثر ہو رہی ہو تو اسے خود ٹھیک کرنے کے بجائے کسی ماہر یا کاریگر کی مدد لینا بہتر ہے۔ معمولی صفائی، پانی کی بروقت تبدیلی اور مناسب دیکھ بھال سے کولر کو زیادہ عرصے تک بہتر حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters