بولی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کے معاملے میں اپنی دادی اور نانی کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ وہ زیادہ کچھ نہیں کرتیں تھیں اور پرانے گھریلو نسخوں پر یقین رکھتی تھیں۔

خوبصورتی کے پرانے طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے کرشمہ نے اپنی دادی کا ایک خاص بیوٹی راز بھی بتایا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی دادی گھی کھانے کے ساتھ اسے چہرے پر بھی لگاتی تھیں اور ہمیشہ ہونٹوں پر کسی شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگاتی تھیں۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ لپ اسٹک لگانے کا یہ انداز انہیں اپنی دادی سے ہی ملا ہے۔ انہوں نے اپنی نانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس پہننے کا انداز بھی بہت پیارا تھا جو ہمیشہ خوبصورت شیفون کی ساڑھیاں، گلے میں موتیوں کا ہار اور ہلکے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کرتی تھیں۔

کرشمہ کا کہنا تھا کہ دونوں نانی اور دادی اگرچہ ایک دوسرے سے مختلف تھیں لیکن دونوں کی خوبصورتی میں سادگی نمایاں تھی اور ان کی وہی سادگی ان کی اپنی شخصیت کا حصہ بن گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پرانے دور کی فلموں کے میک اپ اور اسٹائلنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلمیں خود نہیں دیکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا 1990 کی دہائی میں فلموں میں ایک خاص انداز رائج تھا اور وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی، روشنی، سیٹ، لباس اور کہانیوں کے ساتھ میک اپ اور خوبصورتی کے انداز میں بھی تبدیلی آئی۔

کرشمہ نے 90 کی دہائی کے میک اپ ٹرینڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بھی اس دور کے انداز پسند ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر براؤن لپ اسٹک اور برونزر کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ آج بھی ان رنگوں کو پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ”مجھے 90 کی دہائی کے ٹرینڈز بہت پسند ہیں۔ اس وقت برونزر اور براؤن لپ اسٹک کا بہت استعمال ہوتا تھا، جیسے میں آج بھی لگا رہی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اب دوبارہ انہی رنگوں کی طرف واپس آ رہی ہوں اور مجھے یہ بہت پسند ہے۔“

More

Comments
1000 characters