پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کے وزن میں نمایاں کمی کے بعد ان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ فیصل راؤ نے اپنے وزن کم کرنے کے طریقے اور موجودہ ڈائٹ روٹین کے بارے میں بھی بتایا۔

سابق ایئر فورس افسر فیصل راؤ نادیہ خان کے ساتھ ایک پروگرام کے سیٹ پر موجود تھے، جہاں انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ’ون میل اے ڈے‘ یعنی او ایم اے ڈی کا طریقہ اپنایا، جس میں دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھایا جاتا ہے۔

فیصل خان نے کہا کہ اس طریقے پر عمل کرنے سے ان کا وزن بہت زیادہ کم ہو گیا ہے اور اب وہ اپنے اس نئے وزن کو برقرار رکھنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

فیصل راؤ کے مطابق وزن کم ہونے کے بعد اب ان کی توجہ اس وزن کو برقرار رکھنے پر ہے۔

نادیہ خان بھی اپنے شوہر کی اس زبردست محنت اور تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر نظر آئیں اور انہوں نے خوش ہو کر ان کا یہ نیا لُک سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ اس موقع پر نادیہ خان نے انہیں مزید وزن نہ کم کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

فیصل راؤ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے حلیے پر مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کی نئی شکل کو بولی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کے حالیہ لُک سے ملتا جلتا قرار دیا۔

More

Comments
1000 characters