پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار، کامیڈین اور میزبان عادی عدیل امجد نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
ماضی میں عادی عدیل امجد کا شمار قدرے بھاری جسامت رکھنے والے اداکاروں میں ہوتا تھا، تاہم حال ہی میں ان کی شخصیت میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
ان کی نئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کا وزن واضح طور پر کم دکھائی دے رہا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد وہ پہلے سے کافی اسمارٹ نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے کے نقوش بھی کافی نمایاں ہو گئے ہیں۔
آدی عادل امجد نے وزن میں اس نمایاں کمی کے حوالے سے اپنے طریقہ کار یا کسی خاص ڈائٹ پلان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس تبدیلی کی وجہ جاننے کے لیے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عادی عدیل امجد کی وزن کم کرنے کے بعد کی تازہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مداح ان کی اس نئی شکل کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان سے وزن کم کرنے کا راز پوچھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے حیرانی سے پوچھا کہ عادی آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا، جبکہ ایک اور مداح نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے اداکار فیصل قریشی سے ڈائٹ پلان لیا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس تبدیلی پر قیاس آرائیاں کرتے ہوئے وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ عادی عدیل امجد کئی برسوں سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں، فلموں اور رئیلٹی شوز میں اپنی اداکاری اور مزاح کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکار فیضان شیخ کے ساتھ ان کی دوستی اور جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔
























