بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر نظر آگئے، دونوں کی نئی فلم ’کنگ‘ کا گانا ’ڈیڈی کول‘ ریلیز کردیا گیا، جس میں دونوں اداکار رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور کرینہ کپور خان کی جوڑی 15 سال بعد ایک بار پھر فلمی اسکرین پر واپس آگئی ہے، دونوں کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے اس گانے میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ گانے میں بونی ایم کے مشہور گانے ’ڈیڈی کول‘ کو بالی ووڈ کے انداز میں نئے سرے سے پیش کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان اور کرینہ کپور آخری مرتبہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را ون‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس طرح دونوں اداکار تقریباً 15 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گانے کی رونمائی میٹا کے ’ہاؤس آف انسٹاگرام 2026‘ ایونٹ میں کی گئی، جس میں ملک بھر سے 700 سے زائد کانٹینٹ کری ایٹرز نے شرکت کی۔ گانا اب زی میوزک کمپنی اور ٹی سیریز کے یوٹیوب چینلز پر بھی دستیاب ہے۔

گانے کی تیاری کس نے کی؟

’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے جب کہ اس گانے کو معروف گلوکاروں اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے اپنی آواز دی ہے۔

گانے کے ہندی بول کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ نے کی ہے۔ اس گانے کی اصل دھن بونی ایم کے مشہور گانے ’ڈیڈی کول‘ سے ماخوذ ہے، جسے فرینک فارین اور جارج ریام نے لکھا تھا۔

فلم ’کنگ‘ کا یہ دوسرا اہم میوزیکل ریلیز ہے۔ اس سے قبل فلم کا گانا ’تو مل جائے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نظر آئی تھیں۔

فلم کی کاسٹ میں بڑے نام شامل

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کے علاوہ سہانا خان، ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، انیل کپور، جیکی شروف، ارشد وارثی، جے دیپ اہلاوت اور راگھو جویال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters