زیتون کا تیل دنیا بھر کے کھانوں میں ایک اہم جزو ہے، جسے اس کے صحت کے فوائد اور ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
چاہے آپ اسے کھانا پکانے کے لیے استعمال کریں، سلاد پر چھڑکیں، یا کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے، زیتون کے تیل کی معیار کا براہ راست اثر آپ کے کھانے کے ذائقے پر پڑتا ہے۔
آم کا روزانہ استعمال دل کی صحت کیلئے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
بہت کم لوگ اس بات سےواقف ہیں کہ زیتون کے تیل کو ذخیرہ کرنے کا طریقہ اس کے ذائقے، غذائیت اور تازگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
زیتون کے تیل کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنے کے فوائد
ماہرین غذائیت کے مطابق، زیتون کا تیل اگر غلط طریقے سے ذخیرہ کیا جائے تو وہ خراب ہو سکتا ہے، اور اس کے ذائقے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
پھل یا سبزیاں: وزن کم کرنے کیلئے کون سا جوس زیادہ فائدہ مند ہے؟
آپ اپنے حواس یعنی سونگھنا، دیکھنا اور چکھ کر اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آیا تیل خراب ہو چکا ہے۔ تازہ زیتون کے تیل کی خوشبو خوشگوار اور پھلوں جیسی ہوتی ہے، جبکہ اگر یہ مومی، رنگ جیسی خوشبو دے، تو یہ خراب ہو چکا ہے۔
زیتون کے تیل کو خراب ہونے سے بچانے والے عوامل
زیتون کے تیل کی تازگی اور ذائقے پر اثر ڈالنے والے چند اہم عوامل ہیں۔
گرم پکوڑے اور سوندھی بارش، دونوں کیوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں؟
روشنی: تیز روشنی یا سورج کی روشنی کے براہ راست تیل پر پڑنے سے آکسیڈیشن کا عمل تیز ہو جاتا ہے، جس سے تیل خراب اور اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اس لئے تیل کو ہمیشہ گہرے رنگ کے کنٹینرز میں یا بند جگہوں پر رکھنا چاہیے۔
گرمی: زیادہ درجہ حرارت تیل کی خرابی کا سبب بنتا ہے، کیونکہ اس سے کیمیائی ردعمل تیز ہوتے ہیں جو تیل کی معیار کو خراب کرتے ہیں۔ اس لئے زیتون کے تیل کو ٹھنڈی جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔
ہوا: آکسیجن سے رابطہ تیزابیت کو بڑھاتا ہے اور تیل کو جلد خراب کرتا ہے۔ اس لئے تیل کو ہمیشہ اچھی طرح بند کنٹینرز میں رکھنا چاہیے تاکہ ہوا کا رابطہ کم سے کم ہو۔
وقت: زیتون کا تیل عام طور پر 12 سے 24 ماہ کے اندر استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے۔
زیتون کے تیل کے لیے بہترین کنٹینر
زیتون کے تیل کو محفوظ رکھنے کے لئے بہترین کنٹینرز وہ ہیں جو مٹیریل کے لحاظ سے محفوظ اور پائیدار ہوں۔
سرامک، اسٹینلیس اسٹیل اور گہرے رنگ کے شیشے کے کنٹینرز تیل کی تازگی اور صحت کے فوائد کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ گہرے شیشے کی بوتلیں روشنی کو روکتی ہیں، جو تیل کے خراب ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
اسٹینلیس اسٹیل کے کنٹینرز، خصوصاً وہ جو پالش شدہ ہوں، بڑے حجم کے لئے بہترین ہیں کیونکہ یہ ہوا اور روشنی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سرامک کنٹینرز نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ یہ بھی روشنی اور ہوا سے زیتون کے تیل کو محفوظ رکھتے ہیں۔
پلاسٹک کے کنٹینرز سے پرہیز کریں
پلاسٹک کے کنٹینرز تیل میں مضر مادوں کو شامل کر سکتے ہیں جو اس کی غذائیت اور خالصیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
زیتون کے تیل کو درست طریقے سے ذخیرہ کرنا نہ صرف اس کے ذائقے اور خوشبو کو برقرار رکھتا ہے بلکہ اس کے صحت کے فوائد کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
سرامک، اسٹینلیس اسٹیل یا گہرے شیشے کے کنٹینرز میں تیل کو محفوظ کرنے سے آپ اس کے غذائی فوائد اور ذائقے کو طویل مدت تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔
زیتون کے تیل کی درست حفاظت اور ذخیرہ کرنے کے ان طریقوں کو اپنانا آپ کی روزمرہ کی غذائی عادات میں بہتری لا سکتا ہے۔