وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی معروف صنعتکار جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب لاہور کے جاتی امرا میں ہوئی، جس میں شریف خاندان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح مفتی راغب حسین نعیمی نے پڑھایا۔ تقریب کو خاندانی نوعیت کا رکھتے ہوئے محدود رکھا گیا، تاہم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب سمیت اہم شخصیات کی شرکت کی اطلاعات ہیں۔

نکاح کے موقع پر ماہ نور صفدر نے ہلکے سنہری رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا، جس پر فیروزی، گلابی، سنہری اور سلور رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی۔

انہوں نے ہیرے کے زیورات کے ساتھ ہلکا آئیوری اور گلابی میک اپ کیا، جبکہ بال نیم کھلے انداز میں بنائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنی شادی کے خاص دن کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اعور کا لباس منتخب کیا تھا۔

ماہ نور صفدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی صاحبزادی اور نواز شریف کی نواسی ہیں۔

حال ہی میں ان کی گریجویشن مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی شادی کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔

ماہ نور صفدر کے شوہر اذان جبار صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق دونوں نے لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں اور ان کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

More

Comments
1000 characters