پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 41 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں وہ سفید لباس میں اپنا بیبی بمپ نمایاں کرتی نظر آئیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کا منصوبہ ہوتا ہے۔‘‘

ان کے اس اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ صبور علی نے ماہرہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے منصوبے ہی وہ ہوتے ہیں جنہیں انسان آخرکار سب سے زیادہ پسند کرتا ہے۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی ماہرہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان کی یہ دوسری اولاد ہوگی۔ ان کا پہلا بیٹا اذلان سابق شوہر علی عسکری سے ہے، جس کی پیدائش تقریباً 17 سال قبل ہوئی تھی۔

ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی اور یہ اس جوڑے کی پہلی اولاد ہوگی۔

ماہرہ خان ان دنوں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ انہیں فلم ’’یور مدر یور مدر یور مدر‘‘ کے عالمی پریمیئر میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا، جس کی ہدایت کاری بسام طارق نے کی ہے۔

ماہرہ خان اور بسام طارق کو تفریحی شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ٹورنٹو کی جانب سے مسلم ایکسیلنس اِن سنیما اینڈ آرٹ ایوارڈ بھی دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

More

Comments
1000 characters